منروا تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’ویلکم ماہ نور ‘‘ سپر ہٹ

منروا تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’ویلکم ماہ نور ‘‘ سپر ہٹ

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی اداکارہ وماڈل ماہ نور کی شاندار ومنفرد پرفارمنس نے ’’فیصل آباد‘‘میں دھوم مچا دی ۔تفصیلات کے مطابق منروا تھیٹر فیصل آباد میں جاری سٹیج ڈرامہ’’ویلکم ماہ نور ‘‘فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی مایہ ناز اداکارہ ماہ نور اپنی نئی ڈانس آئٹم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہے جس کی شاندار پرفارمنس کی بدولت فیصل آباد میں سٹیج ڈرامہ ’’ویلکم ماہ نور ‘‘ سپر ہٹ قرار دے دیا گیا ۔ماہ نور نے بتایا کہ شہرت کی جن بلندیو ں پر ہو ں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہوں کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا ،اور میں ہمیشہ اپنے کردار کو حقیقی رنگ میں نبھاتی ہوتی ہوں۔

مزید : کلچر