بدرمحمود کی نئی ڈرامہ سیریل، بلال عباس اور صبا قمر مرکزی کردار میں کاسٹ

بدرمحمود کی نئی ڈرامہ سیریل، بلال عباس اور صبا قمر مرکزی کردار میں کاسٹ
بدرمحمود کی نئی ڈرامہ سیریل، بلال عباس اور صبا قمر مرکزی کردار میں کاسٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹربدرمحمود نے نئی ڈرامہ سیریل کا آغاز کردیا ہے جس میں بلال عباس اور صبا قمر مرکزی کردار کررہے ہیں اور دونوں فنکاروں کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کا پہلا موقع ہوگا۔میگا پراجیکٹ کا ورکنگ ٹائٹل ’’چیخ‘ ‘رکھا گیا جس کی کہانی زنجبیل عاصم نے تحریر کی جبکہ اسے بگ بینگ پروڈیوس کررہاہے۔اس بارے میں بلال عباس کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کے ذریعے میری ایک دیرینہ خواہش پوری ہورہی ہے اور وہ ہے صباقمر کے ساتھ کام کرنا۔صبا قمر جیسی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بہت دیر سے میرے دل میں موجود تھی جو اب پوری ہوگئی ہے اور اسی وجہ سے میں بہت پرجوش ہوں۔سیریل کی ریکارڈنگ کراچی جاری ہے۔

مزید : کلچر