پاکستان کی روایات اور ثقافت کو دنیا بھر میں پروموٹ کرنا چاہیے ،صائمہ جہاں

پاکستان کی روایات اور ثقافت کو دنیا بھر میں پروموٹ کرنا چاہیے ،صائمہ جہاں
پاکستان کی روایات اور ثقافت کو دنیا بھر میں پروموٹ کرنا چاہیے ،صائمہ جہاں

  

لاہور (فلم رپورٹر) گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی روایات اور ثقافت کو دنیا بھر میں پروموٹ کرنا چاہیے ، اس کیلئے فنکاروں کے ساتھ میڈیا کو بھی برابر کا ساتھ دینا ہو گا ،جو قومیں اپنی روایات اور ثقافت کو چھوڑ دیتی ہیں وہ پھر ماضی کا حصہ بن جاتی ہیں ۔ صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ کہا کہ پچھلے چند سالوں سے بھارتی ثقافت نے ہم پر یلغار کر کھی ہے جس کا ابھی تک ہم کوئی منہ توڑ جواب دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں پاکستانی میڈیا کو چاہیے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو ہر پلیٹ فارم پر پروموٹ کریں ۔

تاکہ نوجوان نسل کو اپنی ثقافت کے بارے میں علم ہو سکے ‘ ہماری ثقافت بھارتی ثقافت سے کئی زیادہ مضبوط ہے۔

مزید : کلچر