غیر ملکی ڈراموں کا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں ،عمارہ بٹ

غیر ملکی ڈراموں کا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں ،عمارہ بٹ
غیر ملکی ڈراموں کا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں ،عمارہ بٹ

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل عمارہ بٹ نے کہا ہے کہ اعتماد سے بڑی کوئی دولت نہیں ہوتی اسی کی بدولت فنکار شہرت کی سیڑھیاں چڑھتا ہے مقابلے کے دور میں وہی کامیاب فنکار کامیاب ہوتا ہے جو اپنی خداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر محنت اور لگن کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھتا ہے ۔عمارہ بٹ نے کہا کہ آج کل ہمارے ٹی وی چینلز پرغیر ملکی ڈرامے بھی پیش کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت میں دیکھا جائے تو ان کا ہمارے ڈراموں سے کوئی مقابلہ نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینلز کی تعداد بڑھنے سے فنکاروں کے لئے مواقع بڑھے ہیں اور یہی اب اکیڈمی کا درجہ بھی رکھتے ہیں ۔میں ان دنوں مختلف ٹی وی ڈراموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں میں کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں۔

مزید : کلچر