پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمنز ڈومیسٹک بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا نمائشی میچ آج کھیلا جائے گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ویمنز ڈومیسٹک بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا نمائشی میچ سنٹرل زون اور نارتھ زون کے درمیان(آج) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ فیصل آباد میں ہونے والے نمائشی میچ میں سنٹرل زون کی قیادت لاہور کی رابعہ شہزادی جبکہ نارتھ زون کی قیادت اٹک کی طیبہ فاطمہ کریں گی۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے نیپال کے خلاف 5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی لئے 25کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے جبکہ حتمی 15رکنی ٹیم کا اعلان دسمبر میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیپال کی بلائنڈ خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز آئندہ سال 26جنوری سے 4فروری تک پاکستان میں کھیلی جائے گی۔