عمران طاہر نے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا اپنا ریکارڈ بہتر بنا دیا

عمران طاہر نے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا اپنا ریکارڈ بہتر بنا دیا
عمران طاہر نے ٹی 20 میں بہترین باؤلنگ کا اپنا ریکارڈ بہتر بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاؤن (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز سپنر عمران طاہر نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بہترین باؤلنگ کا اپنا ریکارڈ بہتر بنا دیا، انہوں نے زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں ان کی ٹی ٹونٹی میں بہترین باؤلنگ تھی، یہ جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹی ٹونٹی میچ میں مشترکہ طور پر تیسری بہترین باؤلنگ ہے، انہوں نے ڈیوڈ ویسی کا ریکارڈ برابر کیا ہے، ویسی نے 2015ء میں کالی آندھی کے خلاف 23 رنز دے کر 5 وکٹیں لی تھیں۔ پروٹیز کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا اعزاز ریان میکلارین کو حاصل ہے جنہوں نے 2010ء میں کالی آندھی کے خلاف میچ میں 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لی تھیں۔