بی پی ایل 2019ء، رنگپور رائیڈرز ایلکس ہیلز سے معاہدہ

بی پی ایل 2019ء، رنگپور رائیڈرز ایلکس ہیلز سے معاہدہ
بی پی ایل 2019ء، رنگپور رائیڈرز ایلکس ہیلز سے معاہدہ

  

ڈھاکہ(اے پی پی) رنگپور رائیڈرز نے آئندہ برس شیڈول بنگلہ دیش پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے سٹار انگلش بلے باز ایلکس ہیلز سے معاہدہ کر لیا۔ لیگ جنوری میں کھیلی جائے گی اور یہ آسٹریلوی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش سے بھی متصادم ہے، رنگپور رائیڈرز نے اس سے قبل کرس گیل، مشرفی مرتضیٰ، نظم الاسلام اور محمد متھن کو سکواڈ میں برقرار رکھا ہوا ہے۔ رنگپور رائیڈرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اشتیاق صدیق نے اپنے بیان میں کہا کہ ہیلز ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ان کی شمولیت سے ہماری بیٹنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی