غیرمتوقع نتائج کے سبب پی سی بی کا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے گریز

غیرمتوقع نتائج کے سبب پی سی بی کا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے گریز

کراچی(یواین پی)پی سی بی نے غیر متوقع نتائج سمیت دیگر وجوہات کو بنیاد بنا کر رواں سیزن میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچوں سے گریز کی پالیسی اپنا لی ذرائع کے مطابق بورڈ حکام آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف حالیہ سیریز میں گرین شرٹس کی ممکنہ کامیابیوں کو خطرات میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے۔ یہ تین سیزن کے دوران پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے کوئی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ شیڈول نہیں کیا کیونکہ دو سال قبل ویسٹ انڈیز کیخلاف بہ مشکل کامیابی نصیب ہوئی تھی جب 346 رنز کا دفاع خطرے میں پڑ گیا تھا جبکہ گزشتہ برس سری لنکا کیخلاف 68 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ٹیم کے اہم ہتھیار یاسر شاہ کو پنک بال اور رات کو پڑنے والی اوس نے کند کردیا۔واضح رہے کہ امارات میں شائقین کی ڈے اینڈ نائٹ میچز میں عدم دلچسپی بھی گریز کی ایک اہم وجہ ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی