اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، چکلالہ کلب اور گرڈ کلب کی کا سامناآج ہوگا

اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، چکلالہ کلب اور گرڈ کلب کی کا سامناآج ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی)اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں چکلالہ کلب اور گرڈ کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ (آج) جمعرات کو ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں القائم کلب، گنگال کلب ایلیٹ، جی ایٹ یونائیٹڈ، پونا کلب، حیدری، مہران کلب، ذیشان ینگسٹرز کلب، یوتھ پاور کلب، چکلالہ پنڈی،نشتر موسیٰ شہید، پاک سپورٹنگ کلب پنڈی، بولان کلب، گریڈ کلب، گلشن کلب، ریلائنس کلب، سوہان کلب، واہ کینٹ کلب، اسلام یونائٹڈ، پاک سپورٹنگ کلب اسلام آباد، پی ای ایل چیئرزامیر کلب، ہما کلب، اکبر کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، گلگت بلتستان کلب، راوی روور کلب، اسلام آباد اکیڈمی۔بلتستان اور الیون سٹار کلب شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی