قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ ’’آج‘‘ سے شروع ہو گی

قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ ’’آج‘‘ سے شروع ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 11 اکتوبرآج سے شروع ہو گی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 150 مرد و خواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں حصہ لیں گے۔14 اکتوبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر 14، بوائز سنگل انڈر 16، مینز سنگلز انڈر 18، مینز ڈبلز انڈر 18، گرلز سنگلز انڈر 16، ویمن سنگلز انڈر 18 اور ویمن ڈبلز انڈر 18 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ انڈر 16 اور انڈر 18 کیٹگریز میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی تربیتی کیمپ کیلئے منتخب کیا جائے گا جو یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی