قائد اعظم ٹرافی ، چھٹے مرحلے کا آغاز’’آج‘‘سے ہوگا

قائد اعظم ٹرافی ، چھٹے مرحلے کا آغاز’’آج‘‘سے ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کا آغاز 11 اکتوبر سے ہوگا، ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے مابین ملک بھر کے مختلف گراؤنڈز میں 8 میچ شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق لاہور ریجن وائٹس اور فاٹا ریجن کی ٹیمیں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد اور فاٹاریجن کے مابین میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔نیشنل بنک اور کے آر ایل کی ٹیمیں کے آر ایل سٹیڈیم، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لیمٹڈ اور حبیب بنک کے درمیان میچ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ لاہور ریجن بلیوز اور راولپنڈی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی۔ پی ٹی وی اور زرعی ترقیاتی بنک کے درمیان میچ راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ کراچی ریجن وائٹس اور ملتان ریجن کی ٹیمیں ملتان سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سوئی سدرن گیس کارپوریشن اور واپڈا کے درمیان میچ مرغزار گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی