فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کل شروع ہوگی

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کل شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ (کل) جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی۔ فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپیئن شپ کے پہلے روز چودہ میچز کھیلے جائیں گے، ان مقابلوں میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 23 کالجز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزایف سیون تھری، اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس، آئی ایس ایس سی ایچ الیون فور، جناح ایجوکیشن ٹیکسلا، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ٹین فور، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون، پی اے ایف لوئر ٹوپہ مری، سر سید سائنس کالج ٹیپو روڈ راولپنڈی، او پی ایف کالج ایچ ایٹ فور، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج راولپنڈی، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری، کے آر ایل ماڈل کالج فار بوائز کہوٹہ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزایچ نائن، پی اے ای سی ماڈل کالج فار بوائز چشمہ میانوالی، سینٹ میری اکیڈمی تلسہ روڈ راولپنڈی، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایچ ایٹ، عسکریہ کالج فار بوائز راولپنڈی، فوجی فاؤنڈیشن کالج راولپنڈی، گریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ، بحریہ کالج ای ایٹ اور پنجاب کالج آف سائنس بلیو ایریا اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ یہ چیمپیئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔