اپالو سپورٹس نے مسلم جمخانہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

اپالو سپورٹس نے مسلم جمخانہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
اپالو سپورٹس نے مسلم جمخانہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے مسلم جمخانہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ مسلم جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 39.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 318 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 118، مانی 55 اور فرحان نذر نے 40 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے انس رضا نے 4/68، احسن علی 3/55 اور متین سبحانی 3/45 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 39.2 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ انس رضا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 110، عادل گجر 60 اور آہل جاوید نے 45 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ مسلم جمخانہ کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے احمد شہزاد نے5/38 اور عمیر نے 2/36 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے انس رضا اور احمد شہزاد کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ سابق ٹیسٹ امپائر میاں محمد اسلم، منظور علی عارف اور تنویر جبار ہمراہ تھے۔