کراٹے چیمپیئن شپ ،سندھ کی ٹیم شاندار کارکردگی دکھائیگی، عبدالحمید

کراٹے چیمپیئن شپ ،سندھ کی ٹیم شاندار کارکردگی دکھائیگی، عبدالحمید

اسلام آباد(اے پی پی)سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالحمید نے کہا ہے کہ سندھ کی ٹیم 26 ویں قومی کراٹے چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ گذشتہ روز ’’میڈیا‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کراٹے ٹیم کا 21 رکنی دستہ 26 ویں قومی کراٹے چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گا۔ یہ چیمپیئن شپ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام 12 سے 14 اکتوبر تک کوئٹہ میں کھیلی جائے گی۔ چیمپیئن شپ میں دس کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انفرادی کمیتے 50، 55، 60، 67، 75، 84 اور 84 پلس کلو گرام، انفرادی کاتا، ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینسی نسیم احمد قریشی صدرسندھ کراٹے ایسوسی ایشن نے 21 رکنی سندھ کے دستہ کی منظوری دے دی ہے جن میں حمزہ عبداللہ، سیّد کبیر علی زیدی، وجاھت اللہ خان، حامد بختیار، نادر احمد، معیز علی، عبدالجبار خان، سیّد اعظم علی خان، آفتاب احمد خان، محمد سعید خان (کراچی)، نعمت اللہ، ثنااللہ (سانگھڑ) شامل ہیں۔ عبدالستار (سکھر) کوچ اور مشتاق احمد عباسی (سانگھڑ) ٹیم منیجر، عبدالحمید، عبدالرحیم، کرامت اللہ خان، واصف علی ریفری ججز جبکہ نعیم الرحمان، محبوب عالم، محمد معین ڈیڈھی، جہانزیب نوید، حمیدالرحمان کورس میں شرکت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ٹرائلز کے ذریعے کیا گیا ہے اور سندھ کی ٹیم کے کھلاڑی چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی