برطانوی باکسر عامر خان کی وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش

برطانوی باکسر عامر خان کی وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش
برطانوی باکسر عامر خان کی وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش

  

لندن (آئی این پی)برطانوی باکسر عامر خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔ برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کے دوران پاکستان میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے مشاورت کریں گے۔اپنے ایک بیان میں عامر خان نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں پاکستان میں کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ عامر خان مئی 2016میں کینیلو الویریز سے شکست کے بعد ایک طویل وقفے کے بعد اس سال اپریل میں رنگ میں نظر آئے جس میں انہوں نے اپنے کینیڈین حریف لوگریکو کو پہلے رانڈ میں ناک آٹ کر دیا جس کے بعد پچھلے ماہ ستمبر میں سپر ویلٹر ویٹ ڈویژن سیموئیل ورگاس کو شکست دی تھی۔برمنگھم میں ہونے والی فائٹ میں عامر خان مقابلے کی ابتدا سے ہی اپنے کولمبین حریف سیموئیل ورگاس پر حاوی نظر آئے۔ پاکستانی نژاد باکسر نے اپنے حریف کو کسی بھی لمحہ سنبھلنے کا موقع نہیں دیا اور ان پر مکوں کی بارش کردی۔ دونوں باکسرز کے درمیان بارہ رانڈز کھیلے گئے۔ عامر خان نے سیموئیل ورگاس کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی۔ تینوں ججز نے عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی