ٹیسٹ سپنرعبدالرحمان کا انٹرنیشنل کر کٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان

ٹیسٹ سپنرعبدالرحمان کا انٹرنیشنل کر کٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان
ٹیسٹ سپنرعبدالرحمان کا انٹرنیشنل کر کٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ سپنر عبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے والے آف سپنرعبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کااعلان کردیا تاہم وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے محکمے حبیب بینک کی طرف سے بدستورکھیلتے رہیں گے۔ 2014میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں عبدالرحمان نے آخری بار قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے آف سپنر نے 22ٹیسٹ میچز میں 99وکٹ اپنے نام کی ہیں، جبکہ 31ون ڈے میچز میں ان کے شکار کی تعداد 30رہی۔ عبدالرحمان نے8ٹی ٹوئنٹی میچز میں 11وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ٹیسٹ سپنرعبدالرحمان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے پی سی بی حکام کو آگاہ کیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا، لیکن ہر کرکٹر کو کرنا ہوتا ہے، چار سال سے ٹیم سے باہر تھا، اب واپسی کا بھی کوئی چانس نہیں لگ رہا تھا جس پر مناسب یہ ہی سمجھا کہ باقاعدہ طورپریہ اعلان کردوں۔ اب سارافوکس فرسٹ کلاس کرکٹ اور لیگ کرکٹ پر مرکوز کروں گا۔اپنے والدین اور اہلیہ کے بعد شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور بھر پورسپورٹ کیا۔ پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے، ملک نے بہت عزت اور نام دیا۔ 2011- 12 کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 11 گیندوں پر 5 وکٹ لینے کا ریکارڈ قائم کرنے والے عبدالرحمان نے ساتھی کرکٹرز کا بھی شکریہ ادارکیا اور کہا کہ سعید اجمل کے ساتھ بہت اچھا ساتھ رہا، جب ایک اینڈ سے وہ اور دوسرے اینڈ سے باؤلنگ کرتاتھا تو بہت مزہ آتا تھا۔ خواہش تھی کہ ایک ٹیسٹ اور کھیلنے کا موقع ملتا تو وکٹوں کی سنچری ضرور بنانے میں کامیاب رہتا لیکن قسمت میں ایسا نہیں تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی