سرگودھا، انٹر کے کھیلوں کے مقابلے میں پنجاب کالجز چھا گیا

سرگودھا، انٹر کے کھیلوں کے مقابلے میں پنجاب کالجز چھا گیا

سرگودھا(بیورو رپورٹ)سرگودھا بورڈ انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے انٹر میڈیٹ کے کھیلوں کے مقابلے میں پنجاب گروپ آف کالجز چھا گیا۔ 2016۔17 اور 2017۔18 کے کھیلوں کے مقابلوں میں طلبہ اور طالبات میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، بورڈ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات سپورٹس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انٹر ڈسٹرکٹ سکولز اینڈ انٹر میڈیٹ کالجز کے 2016۔17 اور 2017۔18 کے کھیلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری بورڈ پروفیسر فقیر محمد کیفی تھے۔ دونوں سالوں کے انٹر میڈیٹ کھیلوں کے مقابلے میں پنجاب گروپ آف کالجز نے مجموعی طور پر بوائز اینڈ گرلز میں پہلی پوزیشن حاصل کی، اس موقعہ پر سیکرٹری بورڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل انسانی زندگی کیلئے انتہائی اہم ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے۔ کھیل میں ڈسپلن اور سپورٹس مین سپرٹ ہونا چاہیے۔ پنجاب کالج مجموعی طور پر پہلی پوزیشں حاصل کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، پرنسپل پنجاب کالج کے آصف رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کالجز نصابی سرگرمیوں کے ساتھ طالبعلموں کی غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پنجاب کالجز نے کھیلوں کے میدان میں بھی نام بنا لیا ہے۔ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے کہا کہ پنجاب کالج ہماری بھر پور رہنمائی اور سپورٹ کرتا رہا ہے، جسکی وجہ سے ہمیں کامیابی ملی ہے۔

پنجاب کالجز

مزید : علاقائی