بے ناکامی اکاؤنٹس کی تحقیقات ، ایف آئی اے نے پشاور میں مزید 7اکاؤنٹس کاکھوج لگا لیا

بے ناکامی اکاؤنٹس کی تحقیقات ، ایف آئی اے نے پشاور میں مزید 7اکاؤنٹس کاکھوج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (آئی این پی) ایف آئی اے نے بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کرکے پشاور میں مزید 7بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگاتے ہوئے تفصیلات سپریم کورٹ کے حکم پر قائم جے آئی ٹی کو فراہم کردیں۔ بدھ کو ایف آئی اے نے بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پشاور میں مزید 7بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگالیا۔ ایف آئی اے کے مطابق اکاؤنٹس ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے افراد کے نام پر ہیں۔ بے نامی اکاؤنٹس پشاور کے دو بینکوں میں کھولے گئے تھے۔ بے نامی اکاؤنٹس سے دو ارب روپے سے زیادہ کی ٹرنازیکشنز کی گئی ہیں۔ ان اکاؤنٹس سے ملک کے اندر مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں۔ تفصیلات سپریم کورٹ کے حکم پر قائم جے آئی ٹی کو فراہم کردی گئی ہیں۔
بے نامی اکاؤنٹس

مزید :

علاقائی -