صفائی کا عالمی دن ، 155ممالک کے 13ملین افراد کی مہم میں شرکت

صفائی کا عالمی دن ، 155ممالک کے 13ملین افراد کی مہم میں شرکت

بیجنگ(آئی این پی)ملک کو صاف ستھرا رکھنے کی مشترکہ کوششوں کے سلسلے میں چین کے 132شہروں کے 1لاکھ سے زائد رضا کاروں نے چھٹی کا دن پلاسٹک اور دیگر کچرا اٹھانے کے مشن میں صرف کیا۔یوم عالمی صفائی کی10ویں سالگرہ کے موقع پر700 این جی اوز اور سماجی گروپوں نے ملک بھر میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور کچرا ٹھکانے لگانے کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔اس مشن میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد شامل ہوئے۔اسی طرح پاکستان اور انڈونیشیامیں بالترتیب 30لاکھ اور 30لاکھ 30ہزار افراد نے صفائی مہم میں رضا کارانہ طور پر حصہ لیا۔جبکہ کرغستان میں رضا کاروں کی تعداد ملک کی کل آبادی کا7فیصد ہے۔ عالمی یوم صفائی کے مرکز کے مطابق 155ممالک اور خطوں کے 13ملین سے زائد افراد نے انسانوں کا پھیلایا ہوا کوڑا کرکٹ جمع کیا جو انسانی تاریخ کی سب سے بڑی پرامن سرگرمی کہی جا سکتی ہے۔برف پوش پہاڑوں سے لے کر وسیع وعریض پانیوں تک لوگ کچرا ہٹانے کی ان سرگرمیوں میں شریک ہوئے۔

صفائی کا عالمی دن

مزید : علاقائی