بہترین قانون سازی ، حکومتی جوابدہی یقینی بنانا پارلیمان کاکام : صاد ق سنجرانی

بہترین قانون سازی ، حکومتی جوابدہی یقینی بنانا پارلیمان کاکام : صاد ق ...

اسلام آباد (این این آئی)ء چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے پارلیمان جمہوری نظام میں موثر کردار تب ہی ادا کر سکتی ہے ،ارا کین پارلیمنٹ اپنے علم ، فہم اور تجربے کی بنیاد پر بہترین قانون سازی کریں اور حکومتی جوابدہی کو یقینی بنائیں ،اسی سے ہی بہتر طرز حکمرانی کو فروغ ملے گا ۔ وہ گزشتہ روز سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اراکین سینیٹ کیلئے پارلیمانی امور اور نظام کار کے سلسلے میں بہتر سہولت کاری پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے ۔ دو رروزہ ورکشاپ یو این ڈی پی کے تعاون سے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں اراکین سینیٹ نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر سابق سپیکر و رکن قومی اسمبلی سید فخر امام نے سینیٹ اراکین ا ور سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا پارلیمان کا کسی بھی جمہوری ریاست میں طرز حکمرانی کے نظام اورفیصلہ سازی کے عمل میں کلیدی کردار ادا ہوتا ہے اور یہی عمل پار لیمان کو ایک مضبوط ادارے کے طور پر سامنے لاتا ہے ، پارلیمان کو مزید موثر بنانے ، موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے زیادہ دانشمندانہ اور دور رس فیصلوں کی ضرورت ہے ۔ ورکشاپ میں اراکین سینیٹ نے ایوان اور کمیٹیوں کے نظام کو مزید موثر بنانے سے متعلق اپنی تجاویز دیں اور کہا معیاری قانون سازی اور حکومتی جوابدہی کے عمل میں مقننہ کو مزید موثر بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔ ورکشاپ میں قانون سازی کے عمل ، کمیٹیوں کے نظام اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

سنجرانی

مزید : علاقائی