افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے طویل المدتی استحکام کیلئے ناگزیر : زلمے خلیل زاد

افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے طویل المدتی استحکام کیلئے ناگزیر : زلمے ...

اسلام آباد (این این آئی) امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے طویل المدتی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی نے یہ بات بدھ کو دورہ پاکستان کے اختتام پر کہی ہے۔زلمے خلیل زاد پاکستان کا دورہ مکمل کر کے پانچ ملکی دورہ کے اگلے مرحلے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔امریکی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے افغانستان کیلئے بطور خصوصی ایلچی تعیناتی کے بعد خلیل زاد کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسلام آباد میں قیام کے د وران سفیر خلیل زاد نے پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات اور افغانستان میں پائیدار سیاسی تصفیہ کے حصول کی غرض سے پاکستانی رہنماوں کیساتھ مشاورت کی ۔سفیر خلیل زاد نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کیساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کئے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔

زلمے خلیل زاد

مزید : علاقائی