توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان سے 12 اکتوبر تک جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان سے 12 اکتوبر تک جواب ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان سے 12 اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔عدالت نے اس سلسلے میں سرفراز حسین کی درخواست پرڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کردیئے ہیں،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کا موقف سن کر تصفیہ طلب معاملہ کا فیصلہ نہیں کیا جا رہا ، ڈی جی ایل ڈی اے عدالتی حکم کو نظر انداز کر رہی ہیں ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر