بیرون ممالک سے میڈیکل کی ڈگریوں والے ڈاکٹروں کو پریکٹس کی اجازت

بیرون ممالک سے میڈیکل کی ڈگریوں والے ڈاکٹروں کو پریکٹس کی اجازت

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بیرونی ممالک سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر وں کوپریکٹس کی اجازت دے دی ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اس سلسلے میں 19جولائی کو محفوظ کیا گیافیصلہ جاری کردیا ہے ،تحریری فیصلہ 24صفحات پر مشتمل ہے جس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ریگولیشن 48 ، 60 اورپی ایم ڈی سی کے سیکشن 15کو غیر قانونی قرار دے دیاگیاہے، عدالت نے پی ایم ڈی سی کو ڈاکٹرز سے امتحان لینے اور کامیاب ہونے والوں کو این او سی جاری کرنے کا بھی حکم دیاہے،بیرونی ممالک سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کرنے والی کرن شہزادی سمیت دیگر ڈاکٹرز نے پریکٹس کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی اب پی ایم ڈی سی پریکٹس کی اجازت نہیں دے رہی،عدالت پی ایم ڈی سی کو میڈیکل پریکٹس کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے ،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ میرٹ کے مطابق میڈیکل پریکٹس کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، بیرونی ممالک سے پڑھ کر آنے والے یہ درخواست گزار نمبرز کم ہونے کے باعث میرٹ پر پورا نہیں اترتے۔

پریکٹس اجازت

مزید : صفحہ آخر