سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی بورڈ محمد اسلم کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی بورڈ محمد اسلم کو توہین عدالت کی درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی بورڈ محمد اسلم کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے آصفہ راجہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دوران سروس اسکا شوہر محمد اکرم انتقال کر گیا،حکومت کی پالیسی اور عدالت کے حکم کے باوجود اس کو 5لاکھ معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہاہے،عدالت کے 6 جون 2018ء پر عمل نہیں کیا جا رہا،درخواست گزار نے استدعا کی کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -