پی پی 104 ،ضمنی الیکشن میں نئے پولنگ بوتھ بنانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

پی پی 104 ،ضمنی الیکشن میں نئے پولنگ بوتھ بنانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 104 میں ضمنی الیکشن میں نئے پولنگ بوتھ بنانے کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمشن سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے اصغر علی نمبر دار کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پی پی 104 میں ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں تام حلقہ میں پولنگ بوتھ بہت کم ہیں جس کے باعث عام انتخابات میں بھی ووٹر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے،وکیل نے مزید کہا کہ حلقہ میں ووٹر کی تعداد زیادہ ہے جبکہ پولنگ بوتھ کم ہیں،وکیل نے استدعا کی کہ حلقہ میں نئے پولنگ بوتھ بنانے کا حکم دیا جائے تاکہ تمام ووٹرز ووٹ کاسٹ کر سکیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -