سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 45ارب روپے کے فراڈ پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 45ارب روپے کے فراڈ پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 45ارب روپے کے فراڈ پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں اشتیاق اے چودھری کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ڈی جی نیب اور ڈی سی لاہور کو فریق بنایا گیاہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے معاملہ پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اختیارات سے تجاوز کیا، اعلیٰ افسران کی سخت مخالفت کے باوجود سابق وزیر اعلیٰ نے 19مارچ 2010ء کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کی ،جس کا2017-18ء میں بجٹ 14ارب روپے تک پہنچ گیا ،روزانہ 6000 ٹن ویسٹ اکھٹا ہو رہا ہے اور فی ٹن خرچہ 6392روپے آرہا ہے، سات سالوں کے دوران 70ارب روپے سے زائد لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فنڈزدئیے گئے ، سابق حکومت کے من پسند فیصلوں کے باعث خزانے کو 45ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا جبکہ کمپنی میں بورڈ کی اجازت سے 16ہزار ملازمین کی موجودگی میں الگ سے ملازمین رکھے گئے، سابق حکمرانوں نے من پسند افراد کو نوازنے کے لئے بھاری تنخواہوں پرنجی کمپنیوں کے مشیر مقرر کردیا جس کے باعث سرکاری خزانے کو45کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈی جی نیب کو ذمہ اداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -