پی ٹی آئی کے اعجاز شاہ کو انتخابی عذرداری کا جواب داخل کرانے کیلئے24اکتوبر تک مہلت
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 118ننکانہ صاحب سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اعجاز شاہ کو انتخابی عذرداری کاجواب داخل کرنے کے لئے مہلت دے دی۔فاضل ٹربیونل نے انہیں24اکتوبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ،یہ انتخابی عذرداری مسلم لیگ (ن ) کی اس حلقہ سے امیدوار شذرہ منصب نے دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ حکومتی رکن قومی اسمبلی سید اعجاز شاہ آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے،انہوں نے اپنی آمدنی اور اثاثے ظاہر نہیں کئے، ان کو دھاند لی سے جتوا یا گیا ،عام انتخابات والے دن درخواست گزار کامیاب ہو رہی تھیں تاہم اگلے روز تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ فارم 45بھی فراہم نہیں کیا گیا۔