حج وعمرہ کی ٹکٹ پراضافی ٹیکس کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے15 اکتوبر کی تاریخ مقرر

حج وعمرہ کی ٹکٹ پراضافی ٹیکس کیخلاف درخواست کی سماعت کیلئے15 اکتوبر کی تاریخ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے حج اورعمرہ کی ٹکٹ پراضافی ٹیکس عائد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے لئے15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔جسٹس عابدعزیز شیخ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کی،ایڈووکیٹ نبیل کاہلوں کی جانب سے دائر اس درخواست میں وفاقی حکومت،سیکرٹری ایوی ایشن اورڈی جی سول ایوی ایشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے حج اورعمرہ کی ٹکٹ پرغیر قانونی ٹیکس نافذ کردیاہے،وکیل نے نشاندہی کی کہ سعودی عرب کے لئے حج اورعمرہ کی ٹکٹ کی قیمت 2200روپے ہے جبکہ حکومت نے غیر قانونی طورپر20000 ٹیکس عائد کردیا ہے،وکیل نے بتایا کہ اضافی ٹیکس عائد کرنے کے بعد ٹکٹ کی قیمت 42000 روپے ہو گئی ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اورمشکلات پیدا کررہی ہے،عدالت حج و عمرہ کی ٹکٹ پر اضافی ٹیکس کالعدم قرار دے۔

تاریخ مقرر

مزید : صفحہ آخر