سزائے موت کے ملزم لیگی ایم این اے عابد رضا اوردیگر کی اپیلوں پر فیصلہ ایک روز کیلئے موخر

سزائے موت کے ملزم لیگی ایم این اے عابد رضا اوردیگر کی اپیلوں پر فیصلہ ایک روز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان اور جسٹس شہباز رضوی پرمشتمل ڈویژن بنچ نے 6 افراد کے قتل کے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ سے سزائے موت کا حکم پانے والے مسلم لیگ (ن۱ کے ایم این اے عابد رضا اوردیگر ملزموں کی اپیلوں پر فیصلہ ایک روز کے لئے موخر کردیا،یہ فیصلہ گزشتہ روز سنایا جانا تھا۔فیصلہ سننے کے لئے فریقین کے وکلاء عدالت میں پہنچے تو فاضل بنچ نے انہیں بتایا کہ فیصلہ ایک دن کے لئے موخر کردیا گیاہے،اب عدالت نے یہ فیصلہ سنانے کے لئے آج11اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔تھانہ سول لائنزگجرات میں عابد رضا کوٹلہ اورشریک ملزموں کے خلاف 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہوا،متعلقہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 1999ء میں عابد رضا اورشریک مجرموں کو6،6مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا،جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ،لاہور ہائی کورٹ نے مقتول پارٹی سے راضی نامے کی بنیاد پر انہیں بری کر دیاتھا،معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے آیا توعدالت عظمیٰ نے اس بریت کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے اپیلیں دوبارہ سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی تھیں،سپریم کورٹ نے قراردیا تھا کہ دہشت گردی کے مقدمہ میں راضی نامہ کی بنیاد پر مجرموں کو بری نہیں کیا جاسکتا۔
فیصلہ موخر

مزید :

صفحہ آخر -