سرکاری ملازمین کو ان کی زندگی میں گروپ انشورنس کی رقم نہ دئیے جانے پر جواب طلب

سرکاری ملازمین کو ان کی زندگی میں گروپ انشورنس کی رقم نہ دئیے جانے پر جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کو ان کی زندگی میں گروپ انشورنس کی رقم نہ دئیے جانے کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت اورسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے جواب طلب کر لیاہے ،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے یہ کارروائی اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر کی ،جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایمپلائز اولڈ ایج بنوویلنٹ فنڈ آرڈیننس کے سیکشن 13اور 17آئین سے متصادم ہیں۔دیگر صوبوں نے قانون میں زندہ سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس کی ادائیگی کا حق تسلیم کر لیاہے،وفاقی ملازمین کے لئے گروپ انشورنس کے لئے فوت شدہ ہونا یا ذہنی معذور ہونا لازم ہے۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر