صاف پانی بچانے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے،لاہور ہائیکورٹ

صاف پانی بچانے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کرے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کو محفوظ کرنے کے لئے تمام محکموں سے مکمل رپورٹس آج 11اکتوبر کوطلب کرلی ہیں،جسٹس علی اکبر قریشی نے قرار دیا کہ صاف پانی کو بچانے کے لئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔گزشتہ روزاظہر صدیق اور سید کمال حیدر ایڈووکیٹس کی درخواستوں پرڈی جی پی ایچ اے ناہید گل اور ایم ڈی واسا عدالت میں پیش ہوئے ،درخواست گزار وں نے موقف اختیار کیا کہ صاف پانی کو محفوظ کرنے کے لئے حکومت اقدامات نہیں کر رہی، فاضل جج نے قرار دیا کہ صاف پانی کو محفوظ کرنے کے معاملہ پر مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ،آج 11اکتوبر کوتمام متعلقہ محکمے اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے عدالت میں رپورٹس جمع کروائیں۔اس کیس کی مزید سماعت آج ہوگی ۔

مزید : صفحہ آخر