متاثرہ لڑکی 15 روز میں بازیاب کر کے پیش کی جائے،جسٹس قاسم خان

متاثرہ لڑکی 15 روز میں بازیاب کر کے پیش کی جائے،جسٹس قاسم خان

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے11 سالہ لڑکی کو اغوا ء کرکے جبری نکاح کرنے کے خلاف درخواست پر حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو 15 روز میں بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔جسٹس محمد قاسم خان نے محمد سجاد کی درخواست پر سماعت کی ،عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر ہائیکورٹ پیش ہوئے ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 11 سالہ بیٹی کا جبری نکاح کروا دیا گیا ہے ،پولیس کو بچی بازیاب کروانے کے لئے درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بچی کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔فاضل جج نے سی سی پی او سے کہا کہ متعلقہ تفتیشی افسرعدالتی حکم پر من و عن عمل نہیں کر رہا ہے جس پر سی سی پی او لاہور نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے انوسٹی گیشن افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔عدالت نے 15روز میں نچی کو بازیاب کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : صفحہ آخر