چیئرمین پی آئی اے کو جہازوں کی خریداری سے روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

چیئرمین پی آئی اے کو جہازوں کی خریداری سے روکنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیئرمین پی آئی اے کو جہازوں کی خریداری سے روکنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔ اس سلسلے میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی آئی اے ثاقب عزیز کے پاس 4عہدے ہیں،جن کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے ،اس کیس کے حتمی فیصلے تک انہیں جہازوں کی خریداری سے روکا جائے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ثاقب عزیز بیک وقت سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن۔چیئرمین سول ایوی ایشن بورڈ،چیئرمین پی آئی اے اور سی ای او پی آئی اے کے عہدوں پر فائز ہیں جو کہ آئین اور قانون کے منافی ہے ،غیر قانونی طور پرچار عہدوں پر فائز شخص جہازوں کی خریداری کے لئے احکامات جاری نہیں کر سکتا ،ثاقب عزیز کو عدالتی فیصلے تک جہازوں کی خریداری سے متعلق احکامات جاری کرنے سے روکا جائے۔

ہائیکورٹ رجوع

مزید : صفحہ آخر