سیف سٹی اتھارٹی کی قانونی حیثیت کیخلاف درخواست پرنوٹس،ذمہ دارافسرکی طلبی

سیف سٹی اتھارٹی کی قانونی حیثیت کیخلاف درخواست پرنوٹس،ذمہ دارافسرکی طلبی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیف سٹی اتھارٹی کی قانونی حیثیت کے خلاف دائر درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ،عدالت نے 15 اکتوبر کوسیف سٹی اتھارٹی کے ذمہ دار افسر کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔عدالت نے یہ کارروائی گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور کے پروفیسر محمد نعیم کی درخواست پر کی ہے ،جن کا موقف ہے کہ انہوں نے گالف روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ کے سامنے سیف سٹی اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر لوہے کا کھمبا لگا دیا ہے، جی او آر میں پہلے ہی معقول سیکورٹی کا نظام موجود ہے، سیف سٹی اتھارٹی کا کام سیکورٹی کے معاملات دیکھنا نہیں ہے،اس حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی کے اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے سیکورٹی معاملات میں مداخلت کو غیر قانونی قراردیا جائے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کی رہائش گاہ کے سامنے لگایا جانے والا کھمبا بھی ہٹائے جانے کا حکم دیا جائے۔

طلبی

مزید : صفحہ آخر