فضل الرحمن ، آصف زرداری ملاقات ، حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق

فضل الرحمن ، آصف زرداری ملاقات ، حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پر ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں ) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پراتفاق کیا گیا ۔ بدھ کو زرداری ہاؤس ا سلام آباد میں پون گھنٹہ تک ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی علاقائی مسائل، سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے کردار، حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو متفق کرنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہناتھا پیپلز پارٹی اپوزیشن کا حصہ ہے انہوں نے اپوزیشن کیساتھ مل کر چلنے کی یقین دہانی بھی کرائی، جبکہ مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا موجودہ صورتحال میں تمام پارلیمانی گروپوں کی ہم آ ہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک اسوقت بحرانوں کا شکار ہے اپو ز یشن اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں عمران خان کنٹینر کی سیاست سے باہر نکل کر عوامی مسائل حل کریں ، عوام دو وقت کی روٹی کی فکر کریں یا پھر وہ یوٹیلٹی بلز ادا کریں۔

فضل الرحمن، زرداری

مزید : صفحہ آخر