نواز شریف کی میئر اسلام آباد کے گھر آمد، اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس

نواز شریف کی میئر اسلام آباد کے گھر آمد، اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے میئر اسلام آباد کی اہلیہ کی وفات پرگہرے دکھ اور دلی رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔بدھ کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے گھر جاکر ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی اہلیہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 10 ماہ سے برطانیہ میں زیرعلاج تھیں جہاں پر جمعہ کو طویل علالت کے انتقال کرگئیں تھیں۔

مزید :

صفحہ آخر -