پاکستان چین تعاون اور سی پیک میں پرائیویٹ سیکٹر کاکردار انتہائی اہم ، چینی سفیر

پاکستان چین تعاون اور سی پیک میں پرائیویٹ سیکٹر کاکردار انتہائی اہم ، چینی ...

کوئٹہ( آئی این پی ) چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کسی بھی ملک اور صو بے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، سی پیک منصو بے اور چائنا پاک کوآپریشن میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار انتہا ئی اہمیت کا حا مل ہے ،اقتصادی ترقی اور معاشی خوشحالی کیلئے دونوں مما لک کے سر ما یہ کا روں کا جوائنٹ وینچروقت کی اہم ضرورت ہے،چین بلو چستان میں 5سے 10سوشل اکنا مک سیکٹر بنا نے کے لئے کو شاں ہیں ، ہم جا نتے ہیں کہ پا کستان اور بلو چستان میں لو گوں کی بڑی تعداد غر بت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے ،پا کستان اور بلو چستان میں غربت پر قا بو پا نے کے لئے اپنے ملک کے طرز پرمقا می افراد کو ہنر مند بنا نے و دیگر اقدا ما ت کے لئے ہمہ وقت تیا ر ہیں ، چینی سرمایہ کار اور بزنس مین بلوچستان میں زراعت، معدنیات، صنعت، توانائی اور دیگر شعبوں میں مقامی شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں،اگلے سال فروری اور مارچ میں چائینز سرمایہ کار یہاں آئیں گے،براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ سے بلوچستان کی مقامی معیشت او ر سماجی شعبہ مستحکم ہوگا، خو شی ہے کہ اقتصادی اور معاشی ترقی کے لئے پاکستان کی نئی وفاقی اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں پر عزم ہیں،منرل پروسیسنگ اور زرعی شعبے ودیگر میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے، کو ئٹہ میں قونصلیٹ کے قیام کے لئے اعلیٰ حکام سے با ت چیت کی جا ئے گی ،بلو چستان کے صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد کو ویزوں کے اجراء کے لئے تما م تر آ سا نیاں پیدا کی جا ئیں گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ کے دورہ کے موقع پر چیمبر آ ف کا مرس کے عہدیداران اور ممبران سے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ کے ہمرا ہ چین کے کراچی میں متعین قونصل جنرل اور بلوچستان کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی مو جو د تھے ۔

چینی سفیر

مزید : صفحہ آخر