ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے ،نواز مریم اور صفدر کے وزارت داخلہ کو خطوط
اسلام آباد (آئی این پی) کسی شخص کو آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا‘ وفاق کا ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر آئینی و غیر قانونی ہے،نواز شریف،نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے وزارت داخلہ کو خطوط، ای سی ایل سے نام نکالنے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسی شخص کو آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا‘ وفاق کا ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر آئینی و غیر قانونی ہے‘ ریاست کے خلاف کوئی سازش یا دہشت گردی نہیں کی۔ بدھ کو نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کا ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ کسی شخص کو آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ آئین کے تحت تمام شہریوں کے حقوق مساوی ہیں۔ بدعنوانی یا اختیار کے غلط استعمال کا جرم نہیں کیا۔ ریاست کے خلاف کوئی سازش یا دہشت گردی نہیں کی۔ نیب میرے خلاف کرپشن کے الزامات ثابت نہیں کرسکا احتساب عدالت نے کرپشن کے الزامات سے بری کیا۔ دریں اثنا نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو غیر قانونی قرار دے دیتے ہوئے وزارت داخلہ کو خطوط میں کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈال کر آئین کے آرٹیکل 4 ، 15 اور 25 کی خلاف ورزی کی گئی، احتساب عدالت نے ملزمان کو کرپشن کے الزام سے بری کیا، تینوں نے عدالت کے سامنے پیش ہونے کے بانڈز جمع کروا رکھے ہیں، نواز شریف احتساب عدالت نمبر 2 کی اجازت سے بیرون ملک سفر کریں گے،تینوں کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم قانون پر عملدر آمد کرنے والے شہری ہیں، احتساب عدالت نے عدم موجودگی میں سزا سنائی، ہم نے رضا کارانہ طور پر گرفتاری دی۔تینوں نے عدالت کے سامنے پیش ہونے کے بانڈز جمع کروا رکھے ہیں، نواز شریف احتساب عدالت نمبر 2 کی اجازت سے بیرون ملک سفر کریں گے،تینوں کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وزارت داخلہ کو خطوط نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
وزارت داخلہ کو خط