مقبوضہ کشمیر کے ضلع جموں میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی
جموں(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع جموں میں واقع فوجی کیمپ میں خودکشی کر لی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حوالدار تھامس کے پی نے ضلع کے علاقے نیو پلاٹ میں و اقع فوجی کیمپ میں چھت کے پنکھے سے پھندہ لگا کر خودکشی کی جس سے جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 413ہو گئی ہے ۔