پنجاب پولیس کے15افسروں کے اینٹی کرپشن میں تبادلے

پنجاب پولیس کے15افسروں کے اینٹی کرپشن میں تبادلے

لاہور(سپیشل رپورٹر) ڈی جی اینٹی کرپشن کی سفارش پر پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس کے15افسروں کی خدمات اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،رپورٹ کرنیوالوں میں 4ڈی ایس پیزاور11انسپکٹرز شامل ہیں۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے تبادلوں کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کے مطابق تمام پولیس افسران ڈی جی اینٹی کرپشن کو رپورٹ کریں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان سے ڈی ایس پی لیاقت علی ،خالدحسین تارڑ،لیہ سے اظہررضاگیلانی ،فاروق آبادسے راناعباس ڈی ایس پی، انسپکٹرزمیں عامرحفیظ(سپیشل برانچ گوجرانوالہ)، محمدعرفان(ایس ایچ او سیالکوٹ)، ساجدورک(سپیشل برانچ سیالکوٹ)، سجادحسین زیدی(گجرات)، عبدالقدیر(سیالکوٹ)، ناصراحمد(مظفر گڑھ)،ارشادحسین(ملتان)، عطااللہ ، (خانیوال)منظورحسین(لیہ)،طفیل اقبال اوربابرحسین (لاہور)کواینٹی کرپشن رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن حسنین اصغرنے22پولیس افسروں کی محکمہ پولیس سے اینٹی کرپشن میں خدمات حاصل کرنے کی پنجاب حکومت کوسفارش کی تھی تاہم پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں اب تک 15پولیس افسروں کو اینٹی کرپشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایات کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر