بیگم لالہ صحرائی ملتان میں انتقال کر گئیں

بیگم لالہ صحرائی ملتان میں انتقال کر گئیں

ملتان(پاکستان رپورٹ) ممتاز ادیب اور نعت گو چودھری محمد صادق المعروف لالہ صحرائی مرحوم کی بیوہ کا بدھ کے روز ملتان میں انتقال ہو گیا۔وہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور ملتان میں اپنے بیٹے ماہر امراض چشم ڈاکٹرنوید احمد صادق کے پاس مقیم تھیں، ان کی نماز جنازہ آج جمعرات کو ساڑھے 8بجے صبح نشتر میڈیکل کالج ملتان کی مسجد میں ادا کی جائیگی اور بعدازا ں انہیں جہانیاں(ضلع خانیوال) میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ ان کے دوسرے صاحبزادے ڈاکٹر جاوید احمد صادق لاہور کے ثریا عظیم ٹرسٹ ہسپتال میں امراض سینہ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ہیں۔

مزید : صفحہ آخر