گجرات افسادات میں احمد آباد جل رہا تھا ہم بے بس تھے ، بھارتی فوجی جنرل

گجرات افسادات میں احمد آباد جل رہا تھا ہم بے بس تھے ، بھارتی فوجی جنرل

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)2002ء میں بھارتی ریاست گجرات میں بدترین فسادات روکنے کی ذمہ داری سنبھالنے والے بھارتی جنرل ضمیر الدین شاہ کے نئے انکشافات سامنے آگئے۔ایک انٹرویو میں جنرل ریٹائرڈ ضمیر شاہ نے بتایا احمد آباد جل رہا تھا اور ہم بے بسی سے د یکھ رہے تھے۔ 34 گھنٹوں تک فوج کو ایئرپورٹ پر گاڑیاں فراہم نہ کی گئیں، ٹرانسپورٹ کا بروقت انتظام ہوجاتا تو کم از کم 300 زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں۔ فوج کو راجستھان سے بلایا گیا، پورا ایک دن ایئرپورٹ پر بٹھایا گیا، ریاستی حکومت نے بروقت ذمہ داری نہیں نبھائی ۔ خیال رہے بھارتی ریاست گجرات میں ہندوؤں کی اکثریت ہے اور یہاں اکثر ہندو مسلم فسادات ہوتے رہتے ہیں۔ 2002 میں بھی اس ریاست میں فسادات پھوٹ پڑے تھے جن میں ایک ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔ بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔نریندر مودی پر الزام ہے انہوں نے ہندو انتہاپسندوں کو مسلمانوں پر حملوں سے روکنے کی کوشش نہیں کی اور ان سے چشم پوشی اختیار کی۔

مزید : صفحہ آخر