اسد عمرکی انڈو نیشیائی ہم منصب،صدر عالمی بینک سے ملاقاتیں
بالی (آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے انڈونیشیاء کے وزیر خزانہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کے روز ہونیوالی ملاقات کے موقع پر اسد عمر نے کہا پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔بعدازاں وزیر خزانہ اسد عمر نے بالی میں عالمی بینک کے صدر جم یانگ کم سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان جا ر ی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیاجبکہ وزیرخزانہ نے صدر عالمی بینک کو حکومت کی ترجیحات اور وژن سے متعلق بھی آگاہ کیا۔