وزیر اطلاعات نے پی آئی اے میں ملازمت کرنیوالے مشاہد اللہ خان کے خاندان کے ارکان کی تفصیلات جاری کر دیں

وزیر اطلاعات نے پی آئی اے میں ملازمت کرنیوالے مشاہد اللہ خان کے خاندان کے ...

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے پی آئی اے میں ملازمت کرنیوالے مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے خاندان کے ارکان کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔وفاقی وزیر نے بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں پی آئی اے میں ملازم مشاہد اللہ خان کے خاندان کے افراد کے نام اور ان کی تعیناتیوں کی تفصیلات کے حوالے سے دستاویزجاری کی ہے۔وفاقی وزیر کی ٹویٹ کے مطابق مشاہداللہ خان نے فروری 1990میں پی آئی اے میں بطور لوڈر بھرتی اور مئی 1997میں پیسنجر سروس سپر وائزر کی حیثیت سے مستعفی ہوئے۔ان کے بھائی رشیداللہ خان نے جون 1978میں بطور ٹریفک اسسٹنٹ پی آئی اے میں شمولیت اختیار کی اور 2007میں بطور ڈپٹی جنرل منیجر کمرشل ڈیپارٹمنٹ کام کیا اور کنٹری منیجر نیویارک نامزد کر دیئے گئے اوراگست 2016 میں پی آئی اے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔مشاہد اللہ خان کے دوسرے بھائی ساجد اللہ خان اس وقت لندن میں پی آئی اے کے سٹیشن منیجر کے عہدے پر تعینات ہیں ۔انہوں نے اپنی غیر ملکی پوسٹنگ کی تین سالہ مدت کے بجائے پانچ سال کام کیاوہ برمنگھم میں سٹیشن منیجر کی حیثیت سے تین سال تعینات رہے ۔ ان کے کزن مطیع اللہ اور برادر ان لاء احمد ندیم پاشا بھی پی آئی اے میں ملازمت کر رہے ہیں جبکہ ندیم پاشا اس وقت اسائنمنٹ کے بغیر کام کر رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر