شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس،وزیرخارجہ2ر وزہ دورے پر آج تاجکستان روانہ ہوں گے
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے 2 روزہ دورے پر(آج) جمعرات کو تاجکستان روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر(آج) جمعرات کو تاجکستان روانہ ہوں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کاسربراہی اجلاس 11 اور 12 اکتوبرکودوشنبے میں ہوگا،بھارتی وزیرخارجہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گی، وزیرخارجہ جمعہ کووطن پہنچیں گے۔
شنگھائی تعاون