نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ آ ج ٹیکسلامیں جلسہ سے خطاب کرینگے

نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ آ ج ٹیکسلامیں جلسہ سے خطاب کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹیکسلا(آن لائن) سا بق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز آ ج جمعرات کو دن دو بجے ٹیکسلا واہ کے مقام پر ن لیگ کے امیدوار این اے 63بیرسٹر عقیل ملک کی انتخابی مہم کے آخری مرکزی جلسہ عام سے خطاب کرینگے، اس سلسلہ میں حاجی عمر فاروق کے دفتر ٹیکسلا میں تحصیل ٹیکسلا کی تمام مسلم لیگی شخیصیات کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حاجی عمر فاروق نے بتایا کہ میاں نواز شریف و دیگر قائدین گیارہ اکتوبر کو امیدوار بیرسٹر عقیل ملک کی انتخابی مہم کے بڑے جلسہ سے خطاب کرنے کا پروگرام فائنل کر دیا ہے، اجلاس میں میاں نواز شریف کی جمعرات کے روز ٹیکسلاواہ آمد اور انکا شاندار عوامی استقبال کرنے کیلئے تمام یونین کوسنلوں میں الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ، اسی طرح ٹیکسلا شہر اور واہ کینٹ کے علاقہ میں بھی تمام کارکنان کو اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -