مصروفیت کی وجہ سے اسلام آباد ووٹ ڈالنے نہ جاسکے،ہوپ ممبران کراچی

مصروفیت کی وجہ سے اسلام آباد ووٹ ڈالنے نہ جاسکے،ہوپ ممبران کراچی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مرکزی سینئر چےئرمین ہوپ کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے والے کراچی کے تین ممبران محمد یوسف پروانی،محمد فرقان اور محمد عفان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی دھڑے بندی کا حصہ نہیں ہیں ذاتی اور نجی مصروفیت اور ضروری کام کی وجہ سے اسلام آباد ووٹ ڈالنے وقت پر نہ آ سکے ہم ہوپ کے سسٹم کا حصہ ہیں ہمیں مرکزی چےئرمین وحید اقبال بٹ اور سینئر وائس چےئرمین ندیم اقبال کے انتخاب پر مکمل اعتماد ہے اور پورے ملک کی ہوپ کو متحد دیکھنے اور ساتھ چلنے کے خواہاں ہیں،ہوپ کو تقسیم کرنے کی کسی سازش کی حمایت نہیں کر سکتے ٹریڈ کے مفاد اور حج آرگنائزر کے وقار کے لیے متحد ہیں۔

ممبران

مزید : صفحہ آخر