آئی ایم ایف پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں کریگا ، امریکی میڈیا

آئی ایم ایف پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں کریگا ، امریکی میڈیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) امریکی میڈیا میں شائع رپورٹس میں کہا گیا ہے آئی ایم ایف پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ حل نہیں کرے گا ۔ پاکستان نے بیل آؤٹ پیکج لیا تو معاشی ترقی کی رفتار سست ہو سکتی ہے ۔ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے تجارتی خسارے اور زرمبادلہ کے کم ذخائر کی وجہ سے درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو 12 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے ۔پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج لینے کا نتیجہ سخت اقتصادی پالیسیوں کی صورت میں نکلے گا جبکہ معروف امریکی جریدے فور بس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے بڑھتے ہوئے غیر ملکی قرضوں کے معاملہ پر پاکستان کے پاس دو آپشن ہیں یا تو پاکستان ملیشیا کی طرح چینی منصوبے ختم یا چینی قرض کو ایکویٹی میں تبدیل کر دے جیسا سری لنکا نے جولائی میں کیا تھا جبکہ آئی ایم ایف نے کہا ہے بھارت میں رواں مالی سال کے دوران ترقی کی شرح اندازوں کے مطابق 7.3 فیصد رہے گی۔

امریکی میڈیا

مزید : صفحہ آخر