ضمنی الیکشن،مسلم لیگ(ن) کاسندھ میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

ضمنی الیکشن،مسلم لیگ(ن) کاسندھ میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان

کراچی (این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے ضمنی الیکشن میں پنجاب میں حمایت کے بدلے سندھ میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا ۔مسلم لیگ سندھ کے سابق صدرشاہ محمد شاہ نے مسلم لیگ بزنس فورم کے صدر مرزااشتیاق بیگ کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار دستبردارہو کر پیپلزپارٹی کا مکمل ساتھ دیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔مسلم لیگی رہنماؤں نے کہاکہ 12اکتوبرکو سیاہ دن کے طورپر منائینگے،آرٹ کاؤنسل میں سیمینارمنعقد کیا جائیگا اوربیگم کلثوم نواز کو خراج بھی پیش کیا جائیگا ۔

مسلم لیگ(ن) /حمایت

مزید : صفحہ آخر