فیصل رضا عابدی شہرت کو نقصان پہچانے کے الزام پر درج مقدمے میں گرفتار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں منگل کی رات اے ایس آئی شوکت عباسی کی مدعیت میں درج مقدمے میں شہرت کو نقصان پہچانے، ڈی فیم کرنے کی دفعات لگائی گئیں جس کے تحت سابق سینیٹر کو گرفتار کیا گیا ۔قبل ازیں سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،فیصل رضا عابدی نے عدالت میں پیش ہوکر استدعا کی کہ ان کے وکیل عمرے پر گئے ہیں لہٰذا ان کی واپسی یا دوسرا وکیل کرنے تک کیس ملتوی کیا جائے۔عدالت نے فیصل رضا عابدی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔بعدازاں فیصل رضا عابدی جب سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد باہر آئے تو واپس جاتے ہوئے شاہراہ دستورپر اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔
فیصل رضا عابدی /گرفتار